نیوزی لینڈ میں آئے شدید زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

5 مارچ، 2021

نیوزی لینڈ میں آئے شدید زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ




 ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کے شمالی جزیرے کے متعدد حصوں میں آئے شدید ترین زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ یہ جانکاری مقامی میڈیا نے جمعہ کے روز دی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کرماڈیک جزیرے میں گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران کئی مرتبہ زلزلے کے تیز جھٹکے محسوس کیے گئے جن میں سے ایک کی شدت 8.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔ ’نیوزی لینڈ ہیرالڈ ‘ اخبار کے مطابق لوگوں کو ساحلی علاقے خالی کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔

امریکہ کے سونامی وارننگ سسٹم کے مطابق ساحلی علاقوں کو تین سے 10 فٹ کی بلند سنامی لہروں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں