پٹرول اور ڈیزل کے داموں میں 11 روز سے راحت،قیمتیں ریکارڈ سطح پر برقرار - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

10 مارچ، 2021

پٹرول اور ڈیزل کے داموں میں 11 روز سے راحت،قیمتیں ریکارڈ سطح پر برقرار


 نئی دہلی : بیرون ملک خام تیل کی قیمتوں میں نرمی کے درمیان بدھ کو گھریلو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بدھ کے روز مسلسل 11 ویں دن مستحکم رہیں۔بیرون ملک کیمنڈیوں میں لندن برینٹ خام تیل 68 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگیا ہے۔قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول کی قیمت 91.17 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 81.47 روپے فی لیٹر ہے۔ ان دونوں کی قیمتوں میں 27 فروری کو بالترتیب 24 پیسے اور 15 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا ۔

ان دونوں ایندھنوں کی قیمتیں ملک بھر میں ریکارڈ سطح پربرقرار ہیں۔آئل مارکیٹنگ کی سرکاری کمپنی انڈینآئلکارپوریشن کے مطابق آج ان دونوں ایندھن کی قیمتں مستحکم ہیں۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ملک کی چار ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام پڈوچیری میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی وجہ سے پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی ہے۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں