ہیرس اور سولبرگ کے مابین آرکٹک اور دیگر امور پر باہمی تعاون پر تبادلہ خیال - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

10 مارچ، 2021

ہیرس اور سولبرگ کے مابین آرکٹک اور دیگر امور پر باہمی تعاون پر تبادلہ خیال


واشنگٹن : ریاستہائے متحدہ کی نائب صدر کملا ہیرس نےناروے کے وزیر اعظم ایرنا سولبرگ سے آرکٹک خطے میں کورونا وائرس سمیت دیگر ایشوز پر تعاون کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

وائٹ ہاؤس نے منگل کے روز جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا ’’نائب صدر ہیرس اور وزیر اعظم سولبرگ نے کووڈ-19 ، تبدیلیٔ ماحولیات اور آرکٹک پر تعاون کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا۔‘‘

بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے انسانی حقوق اور جمہوری اقدار کی حمایت کی اہمیت پربھی زور دیا۔انہوں نے عالمی صحت سے متعلق امور ، جن میں خواتین اور بچیوں کی فلاح و بہبود شامل ہے ، پر بھی تعاون پر اتفاق کیا ہے۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں