بارسلونا:معروف سیاحتی مقام بارسلونا میں مسلم شہریوں کی اسلامی طریقے سے تجہیزوتکفین کیلئے اسلامی قبرستان کیلئے معاہدہ طے پاگیا جس میں مسلم تنظیموں کے نمائندگان' میونسپل کارپوریشن بارسلونا کے نمائندگان اور بارسلونا قبرستان انتظامیہ کے افراد نے شرکت کی۔کتلان فیڈریشن برائے اسلامی کونسل کے ترجمان محمد ابوالہلول کے مطابق گذشتہ دنوں اجلاس کے دوران مختلف تجاویز پیش کی گئی اور کوروناوائرس کے وجہ سے مسلم آبادی کو درپیش آنے والے مسائل کا ذکر کیا گیا۔ مسلم نمائندوں کا موقف تھا کہ بارسلونا کے قبرستانوں میں آبادی کے تناسب سے مسلم قبرستان کیلئے بہت کم جگہ رکھی گئی ہے اس کے علاوہ مقامی قبرستان مسلمانوں کی شرعی ضروریات کو پورا نہیں کرتے اس لئے ضروری ہے کہ انہیں زمین پر جگہ متعین کی جائے کیونکہ مقامی رسم و رواج کے مطابق زمین سے اوپر دراز بنا کر تدفین اسلامی شرعیت کے منافی ہیں۔ اجلاس میں کوئسرولا مرکزی قبرستان میں مسلم قبرستان کیلئے جگہ مختص کرنے' منجوئی قبرستان میں قدیم جنازگاہ تعمیرنواور مرمت'مسلم قبرستان کیلئے نئی جگہ کا انتخاب اور مناسب قیمتوں کا تعین کرنے بارے میں اہم فیصلے کئے گئے
۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں