مصر : سڑک حادثہ میں 18 افراد ہلاک - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

6 مارچ، 2021

مصر : سڑک حادثہ میں 18 افراد ہلاک

 قاہرہ: مصر کے صوبہ گیزا میں جمعہ کے روز ایک سڑک حادثہ میں کم سے کم 18 افراد ہلاک ہوگئے۔ مقامی میڈیا نے یہ اطلاع دی۔

اخبار ’الیوم‘ کی رپورٹ کے مطابق صوبہ گیزا کے شہر عفتح میں منی بس اور ٹرک میں شدید ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں کم از کم 18 افراد ہلاک اور 5 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج کیلئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ حادثہ کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں