سینیگال میں حزب اختلاف کے رہنما کی گرفتاری کے بعد تشدد ،4افراد ہلاک - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

6 مارچ، 2021

سینیگال میں حزب اختلاف کے رہنما کی گرفتاری کے بعد تشدد ،4افراد ہلاک

 


ڈاکار:مغربی افریقی ملک سینیگال میں حزب اختلاف کے رہنما عثمان سونکو کی گرفتاری کے بعد ہوئے تشدد میں مرنے والے افراد کی تعداد چار ہوگئی ہے۔ یہ اطلاع مقامی میڈیا نے جمعہ کو دی ہے۔

سینیگال میں جمعرات کے روز اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری کے بعد دارالحکومت ڈاکار سمیت دیگر شہروں میں مظاہرین اور پولیس کے مابین پرتشدد جھڑپیں ہوئیں جس میں لوٹ مار ، توڑپھوڑ اور فائرنگ بھی ہوئی۔
سینیگال کے وزیر داخلہ انٹونی فیلکس عبد الڈیووم نے کہا کہ قانون و انتظام کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تخریب کاری اور تشدد کرنے والوں کا جوابدہی طے کیا جائے گی اور ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
مسٹر ڈیووم نے تشدد میں مہلوکین کےاہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں