اسلام آباد : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہ رچے کہ این اے 249 کے ضمنی الیکشن میں مفتاح اسماعیل کوپارٹی کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے، کل جس طرح ن لیگ کی سینئر قیادت کے ساتھ رویہ اپنایا گیا اس پر پارٹی میں سخت غصہ ہے، اگر آپ دو تھپڑ ماریں گے تو ہم آپ کو 10 تھپڑ ماریں گے۔
مسلم لیگ ن کے چھ گھنٹے تک جاری رہنے والے مشاورتی اجلاس کے بعد مریم نواز نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں لانگ مارچ، ڈسکہ کے ضمنی الیکشن، کراچی میں خالی ہونے والی این اے 249 کی نشست کے امیدوار پر بات ہوئی۔ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سمیت پوری پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ این اے 249 کراچی سے مفتاح اسماعیل ن لیگ کے امیدوار ہوں گے، مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف بہت جلد انہیں ٹکٹ جاری کردیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں