نئی دہلی:وزیراعظم نریندر مودی دو مارچ کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سے سمندری انڈیا سمٹ 2021کا افتتاح کریں گے سمندری انڈیا سمٹ2021 کا انعقاد2 مارچ سے چار مارچ تک ایک پلیٹ فارم پر یہ بندرگاہ وزارت جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے ذریعہ انجام دی جارہی ہے۔
یہ کانفرنس اگلی دہائی کیلئے ہندوستان کے سمندری علاقے کیلئے ایک خاکے کا تصور پیش کرے گی اور ہندوستان کو عالمی سمندری علاقے میں آگے بڑھانے کے لئے کام کرے گی۔ کئی ملکوں کے معروف اسکالروں کے چوٹی کانفرنس میں حصہ لینے اور ہندوستان سمندری علاقے میں ممکنہ کاروبار کے مواقع اور سرمایہ کاری کی تلاش کرنے کا امکان ہے۔تین روزہ چوٹی کانفرنس کیلئے ڈین مارک ساجھے دار ملک ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں