کولکتہ: مغربی بنگال کے نندی گرام میں انتخابی تشہیر مہم کے دوران مبینہ طور پر حملے کے بعد بدھ کو ایس ایس کے ایم ہسپتال میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا ایکسرے کیا گیا۔ ڈاکٹروں نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ کو اس سرکاری ہسپتال کے وڈبرن وارڈ کے خصوصی کیبن نمبر 12.5 میں لایا گیا اور وہاں چلتی پھرتی ایکسرے مشین کی مدد سے ان کا ایکسرے کیا گیا۔
ممتا بنرجی پر شام کو انتخابی تشہیر کے دوران مشرقی مدینی پور کے نندی گرام میں مبینہ طور پر حملہ ہوا۔ ممتا بنرجی نے الزام لگایا کہ چار پانچ لوگوں نے انہیں دھکا دیا اور وہ گرگئیں۔ ان کے مطابق، ان کا پیر سوج گیا اور ان کے سینے میں درد اور بخار سا محسوس ہو رہا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق، ممتا بنرجی کے بائیں ٹخنے میں سنگین چوٹ آئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی پیر پر خروچ کے نشانے ہیں۔ وہیں دائیں کندھے پر بھی چوٹ آئی ہے۔ ابتدائی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ ممتا بنرجی کی کلائی اور گردن پر بھی چوٹ لگی ہے۔ ایس ایس کے ایم ہسپتال کے ڈاکٹر ایم بدوپادھیائے نے بتایا کہ وزیرا علیٰ کو اگلے 48 گھنٹے تک نگرانی میں رکھا جائے گا۔
پانچ سینئر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم بنائی
ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ کو اسی احاطے کے بانگر انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز میں ایم آر آئی کے لئے لے جایا گیا۔ ممتا بنرجی کا علاج کر رہے میڈیکل ٹیم سے جڑے ان ڈاکٹر نے کہا، ’وزیر اعلیٰ کے بائیں پیر کا ایکسرے کیا گیا۔ ہم ایم آر آئی بھی کرنا چاہتے تھے۔ ان کی چوٹ کا اندازہ کرنے کے بعد علاج کا اگلا قدم طے کیا جائے گا‘۔
انہوں نے کہا کہ ایم آر آئی کرنے کے بعد وزیر اعلیٰ کو پھر خصوصی وارڈ میں لایا جاسکتا ہے۔ ڈاکٹر نے کہا، ’انہیں (ہسپتال سے) چھٹی دینے سے پہلے ہمیں ان کی حالت پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے‘۔ ریاستی حکومت نے ممتا بنرجی کے علاج کے لئے پانچ سینئر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم بنائی ہے۔
گورنر ممتا بنرجی کا حال جاننے ہسپتال پہنچے
وہیں مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکڑ زخمی ممتا بنرجی کا حال جاننے بدھ کی رات سرکاری ایس ایس کے ایم ہسپتال پہنچے۔ اس دوران وہاں موجود سینکڑوں ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) حامیوں نے ان کی مخالفت کرتے ہوئے ’واپس جاو‘ کے نعرے لگائے۔ گورنر نے حادثہ کو لے کر انتظامیہ نے رپورٹ طلب کیا ہے

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں