دنیا میں کورونا سے ہونے والی اموات، کی تعداد 25.59 لاکھ سے متجاوز - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

5 مارچ، 2021

دنیا میں کورونا سے ہونے والی اموات، کی تعداد 25.59 لاکھ سے متجاوز



 واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی : دنیا بھر میں کورونا وائرس (کووڈ-19) سے متاثر ہونے والے مریضوں کی تعداد 11.51 کروڑ سے زائد ہو چکی ہے اور اب تک اس جان لیوا اور خطرناک وبا سے 25.59 لاکھ سے زیادہ مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 11 کروڑ 51 لاکھ 65 ہزار سے زائد ، جبکہ 25 لاکھ 59 سے زیادہ مریض اس موذی وبا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس’کووڈ-19‘ سے سب سے زیادہ متاثر امریکہ ہے جہاں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد دو کروڑ 87 لاکھ 86ہزار سے زیاددہ جبکہ 5.18 لاکھ سے زائد مریضوں نے اپنی جانیں گنوا ئیں ہیں۔



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں