اسلام آباد : ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے 60 سال سے زائد عمر کے افراد کیلئے روسی اور چینی کورونا ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی
ڈریپ کی جانب سے چین کی سائینو فام اور روس کی سپوتنک وی ویکسینز کے استعمال کی منظوری دی گئی ہے۔ ڈریپ سے منظوری ملنے کے بعد یہ ویکسینز 60 برس سے زائد عمر کے شہریوں کو لگائی جاسکیں گی تاہم انہیں ویکسین لگوانے کے بعد دو سے تین روز تک ویکسی نیشن س سینٹر میں ہی قیام کرنا ہوگا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں