مغربی بنگال:مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کیلئے ترنمول کانگرس نے 291 امیدواروں کی اپنی فہرست جاری کردی ہے ۔ اس مرتبہ پارٹی نے 100 سے زیادہ نئے چہروں کو موقع دیا ہے ۔ ان میں 50 خواتین ، 42 مسلم امیدوار شامل ہیں ۔ مغربی بنگال کی تین سیٹوں پر ٹی ایم سی نے امیدوار کا اعلان نہیں کیا ہے ۔ وہیں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اس مرتبہ بھی نندی گرام سیٹ سے الیکشن لڑیں گی ۔
https://twitter.com/ANI/status/1367758434716717058
مغربی بنگال میں اس مرتبہ 8 مراحل میں ووٹنگ ہوگی ۔ 294 سیٹوں والی اسمبلی کیلئے 27 مارچ ( 30 سیٹ ) ، یکم اپریل ( 30 سیٹ)، چھ اپریل (31 سیٹ )، 10 اپریل ( 44 سیٹ ) ، 17 اپریل (45 سیٹ) ، 22 اپریل (43 سیٹ) ، 26 اپریل ( 36 سیٹ) ، 29 اپریل ( 35 سیٹ) کو ہوگی ۔ مغربی بنگال میں ووٹوں کی گنتی دو مئی کو کی جائے گی ۔
بی جے پی سے ہے سخت ٹکر
ممتا بنرجی گزشتہ 10 سال سے بنگال پر راج کررہی ہیں
، لیکن یہ پہلا موقع ہے جب انہیں کسی پارٹی سے سخت چیلنج کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ بی جے پی کی ہندتووادی سیاست کا جواب دینے کیلئے ممتا مہاشیوراتری کے دن اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرسکتی ہیں ۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں