میانمار میں سکیورٹی فورسز کی گولی باری میں33 مظاہرین کی موت - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

4 مارچ، 2021

میانمار میں سکیورٹی فورسز کی گولی باری میں33 مظاہرین کی موت



یانگون:  میانمار میںتختہ پلٹ کے خلاف بدھ کے روز مظاہرے کے دوران سکیورٹی فورسز کی فائرنگ  میں کم از کم 33 افراد ہلاک ہوگئے۔  سوشل میڈیا اور مقامی خبروں میں مرنے والوں کی تعداد کے بارے میں یہ معلومات دی گئی ہے ۔ متعدد معاملات میں مرنے والوں کے نام ، عمر اور شہر کی تفصیلات بھی دی گئی ہیں۔ ان رپورٹوں کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو  سکی ہے۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے بتایا کہ اتوار کے روز سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں کم از کم 18 مظاہرین ہلاک ہوگئے تھے۔  میانمار میں یکم فروری کو  تختہ پلٹ کے بعد سے مظاہرین مسلسل سڑکوں پر مظاہرے کر رہے ہیں۔ لوگ آنگ سان سوچی اور دیگر رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں