عراق میں فوج کے فضائی حملے میں داعش کے 4 دہشت گرد ہلاک - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

4 مارچ، 2021

عراق میں فوج کے فضائی حملے میں داعش کے 4 دہشت گرد ہلاک



 بغداد:عراق کے مشرقی صوبہ دیالہ میں فوج کے فضائی حملے میں داعش کے 4دہشت گرد مارے گئے. صوبائی پولیس کے ذرائع نے یہ اطلاع دی صوبائی پولیس کے افسر السعدی نے بتایا کہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر عراقی فوج کے ہیلی کاپٹروں نے دارالحکومت بغداد سے 135 کلومیٹر دور واقع جلالہ شہر میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر حملہ کیا جس میں داعش کے چار دہشت گرد مارے 2 ۔صوبہ دیالہ میں فوج کی جانب سے جاری آپریشن کے باوجود داعش کے دہشت گرد ایران سے متصل علاقوں میں اپنے ٹھکانے قائم کئے ہوئے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں