راولپنڈی کے مزید 5 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

7 مارچ، 2021

راولپنڈی کے مزید 5 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ



 راولپنڈی : کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث راولپنڈی کے مزید 5 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

یادرہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے مزید 38 افراد انتقال کرگئے جبکہ ایک دن میں مزید ایک ہزار 714 کیس سامنے آ گئے۔ مثبت کیسوں کی شرح چار اعشاریہ پانچ فی صد رہی۔


نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 13 ہزار 166 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 88 ہزار 728 ہو چکی ہے۔

 


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں