کراچی ایکسپریس کو حادثہ، 7 بوگیاں الٹ گئیں، خاتون کی موت، 40 مسافر زخمی - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

7 مارچ، 2021

کراچی ایکسپریس کو حادثہ، 7 بوگیاں الٹ گئیں، خاتون کی موت، 40 مسافر زخمی



 روہڑی : روہڑی میں سانگی ریلوے سٹیشن کے قریب کراچی ایکسپریس پٹڑی سے اتر گئی جس کے نتیجے میں 7 بوگیاں الٹ گئیں، حادثے میں ایک خاتون کی موت جبکہ 40 مسافر زخمی ہو گئے۔

 حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمی ہونے والے مسافروں کو روہڑی اور سکھر کے ہسپتالوں میں منتقل کیا۔ ریلوے حکام کے مطابق 30 زخمیوں کو طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا، سنگل ٹریک سے ٹرینوں کی آمدورفت جاری ہے۔ آئی جی ریلویز کا کہنا تھا کہ ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا، سرچنگ اور ریلوے ٹریک کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے، امدادی کارروائیوں میں پاک فوج اور رینجرز کے جوان بھی مصروف ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں