نئی دہلی :ہندوستان کے مسافر طیارے میں اس وقت کھلبلی مچ گئی اورایئرپورٹ پہ متعین عملے کی دوڑیں لگ گئیں جب پرواز سے محض چند لمحے قبل ایک مسافر نے کھڑے ہو کر اعلان کیا کہ وہ کورونا پازیٹیو (مثبت) ہے۔
میڈیا کے مطابق دہلی ایئرپورٹ پر اس وقت عجیب افرا تفری کا عالم دیکھنے میں آیا جب ایک مسافر نے پرواز سے چند لمحے قبل اپنی نشست پہ کھڑے ہو کر اعلان کیا کہ وہ کورونا مثبت ہے, مسافر کا اعلان سننے کے بعد پائلٹ نے کنٹرول ٹاور کو صورتحال سے آگاہ کیا اور پھر ہدایت ملنے کے بعد جہاز کو اڑان بھرانے کے بجائے پارکنگ بے کی طرف لے گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں