لاہور : سڑک حادثہ میں میاں بیوی کی درد ناک موت - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

9 مارچ، 2021

لاہور : سڑک حادثہ میں میاں بیوی کی درد ناک موت



لاہور: شاہدرہ کے علاقہ میں ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے میاں بیوی جان کی بازی ہارگئے۔

تفصیلات کے مطابق شاہدرہ کے علاقہ سگیاں روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی جس سے میاں بیوی موقع پر ہی چل بسے جبک ٹرک ڈرائیور موقع سے فرا ر ہوگیا۔جاں بحق ہونے والے میاں بیوی شیخوپورہ سے لاہور آ رہے تھے ۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت مصباح اور عامر کے نام سے ہوئی ۔ پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

   




کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں