وزیر اعظم عمران خان آج قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے، اپوزیشن کے اجلاس میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

6 مارچ، 2021

وزیر اعظم عمران خان آج قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے، اپوزیشن کے اجلاس میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ


 اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان آج (ہفتہ کو) قوم اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کریں گے۔ انہوں نے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ 3 مارچ کو ہونے والے سینیٹ انتخابات میں حکومتی امیدوار عبدالحفیظ شیخ کی شکست کے بعد کیا تھا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس آج دن سوا 12 بجے طلب کیا گیا ہے جس کا ون پوائنٹ ایجنڈا پہلے ہی جاری کیا جاچکا ہے۔ آج کے اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وزیر اعظم پر اعتماد کی قرار داد پیش کریں گے جس کے بعد ووٹنگ کا مرحلہ شروع ہوگا۔ 

قواعد کے مطابق ایوان کی کارروائی شروع ہونے پرسپیکر پانچ منٹ تک گھنٹیاں بجائیں گے ،  اس دوران اسمبلی میں موجود تمام ارکان کو حاضری یقینی بنانا ہوگی۔ اس کے بعد اسمبلی کے دروازے بند کردیے جائیں گے اورکوئی بھی رکن اندر یا باہر نہیں جاسکے گا۔ سپیکر وزیراعظم پر اعتماد کی قراردادپڑھنے کے بعد ارکان سےکہیں گے اس کے حق میں ووٹ ڈالنے کےخواہش مند شمارکنندگان کے پاس ووٹ درج کروادیں، شمارکنندگان کی فہرست میں رکن کے نمبر کے سامنے نشان لگاکراس کانام پکارا جائے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں