![]() |
بیجنگ: چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے اتوار کے روز امریکہ کی بائیڈن انتظامیہ کو وارننگ دی ہے کہ وہ سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے تائیوان کی حمایت کر نے کے 'خطرناک رجحان'کو واپس لیں۔ چین تائیوان کو اپنی سرزمین سمجھتا ہے۔ وانگ نے چین کی پارلیمنٹ کے رسمی سالانہ اجلاس کے دوران ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ 1949 میں اصل سرزمین سے الگ ہوئے تائیوان پر چین کا دعویٰ ناگزیر سرخ لائن ہے۔ امریکہ کا ویسے تو تائیوان کی جمہوری طور پر منتخبہ حکومت کے ساتھ باضابطہ تعلق نہیں ہے ، لیکن اس کے ساتھ اس کا قریبی غیر رسمی تعلق ہے۔
جنوری میں اپنی مدت پوری کرنے کے بعد امریکی صدارت سے دستبردار ہونے والے ٹرمپ نے تائیوان کی حمایت میں وہاں کابینہ کے عہدیداروں کو بھیج کر چین کو ناراض کردیا تھا ۔ وانگ نے کہا تائیوان کے معاملے پر چینی حکومت کے ساتھ معاہدے یا رعایت کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ہم نئی امریکی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ تائیوان کے معاملے سے وابستہ سنگین حساسیت کو پوری طرح سمجھے۔ حالانکہ وانگ نے اس بارے میں کوئی اشارہ نہیں دیا کہ اگر امریکہ اپنا موقف تبدیل نہیں کرتا ہے تو چین کیا کرسکتا ہے ، لیکن حکمران کمیونسٹ پارٹی نے وارننگ دی ہے کہ اگر تائیوان باضابطہ آزادی کا اعلان کرتا ہے یا سرزمین سے جڑنے کے مذاکرات میں تاخیر کرتا ہے تو چین اس پر حملہ کرسکتا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں