پاکستان کی نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کے نرخوں میں 3 روپے 30 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا ہے۔ یہ نرخ کراچی میں لاگو ہوں گے۔ جس کی وجہ سے اب صارفین کو 43 روپے فی یونٹ ادا کرنا ہوں گے۔ اس کے علاوہ مختلف صارفین کی کیٹیگریز کے لیے ٹیرف میں 1.49 روپے سے 4.46 روپے فی یونٹ کی حد میں اضافہ کیا گیا ہے۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے کہا کہ اس نے یکساں ٹیرف پالیسی کے تحت کے الیکٹرک کے ٹیرف کو ایڈجسٹ کیا ہے۔ ملک بھر میں بجلی کے صارفین سے وفاقی حکومت اور اس کے قواعد و ضوابط کے تحت یکساں ٹیرف وصول کیا جاتا ہے۔ وہیںپاور ڈویژن نے کہا کہ کے الیکٹرک 43 روپے فی یونٹ بجلی فراہم کر رہا ہے اور حکومت 18 روپے فی یونٹ سبسڈی دے رہی ہے۔
العربیہ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق اگر آئندہ چند ہفتوں میں انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف) کا پروگرام دوبارہ شروع نہ کیا گیا تو پاکستان کو بہت زیادہ مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ واضح رہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) اپنے 24ویں قرض میں تاخیر کر رہا ہے اور سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو خبردار کیا ہے کہ وہ اب مفت خوراک فراہم نہیں کریں گے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں