پاکستان کے لیے نئی مصیبت: پاکستان کے نیشنل گرڈ کا سسٹم فریکوئنسی ہوا فیل، کئی بڑے شہر تاریکی میں ڈوبے - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

23 جنوری، 2023

پاکستان کے لیے نئی مصیبت: پاکستان کے نیشنل گرڈ کا سسٹم فریکوئنسی ہوا فیل، کئی بڑے شہر تاریکی میں ڈوبے

پشاور: شدید معاشی بحران اور مہنگائی کے درمیان پاکستان پر ایک نئیمصیبت آن پڑی ہے۔ پاکستان میں بجلی کا نظام فیل ہوگیاہے جس کی وجہ سے پاکستان کے بڑے شہر اسلام آباد، لاہور اور کراچی اندھیرے میں ڈوب گئے ہیں۔ پاکستان کی وزارت توانائی کے مطابق، پیر کی صبح تقریبا 7.30 بجے پاکستان کے نیشنل گرڈ کا سسٹم فریکوئنسی فیل ہو گیا۔

 جس کی وجہ سے ملک بھر میں بجلی کا نظام متاثر ہونے کے باعث بجلی  گل ہو گئی ہے۔ مرمت کا کام جاری ہے۔ پاکستان کے میڈیا اداروں نے بھی بتایا ہے کہ کراچی، لاہور کے کئی علاقوں میں بجلی نہیں ہے۔  

ترجمان عمران رانا نے اپنی ٹویٹر پوسٹ میں کہا ہے کہ شہر کے کئی علاقوں میں بجلی بند ہونے کی متعدد اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ہم معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور آپ کو اپ ڈیٹ دیتے رہیں گے۔ کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) نے بتایا ہے کہ گڈو سے کوئٹہ کی دو ٹرانسمیشن لائنوں میں خرابی پیدا ہوگئی ہے۔ جس کی وجہ سے بلوچستان کے 22 اضلاع بجلی سے محروم ہیں۔

 پاکستان نے حال ہی میں توانائی کے تحفظ کے اپنے نئے منصوبے کا اعلان کیا  تھا۔گزشتہ سال اکتوبر میں بھی پاکستان میں گرڈ سسٹم میں بڑے پیمانے پر خرابی پیدا ہوئی تھی جس کی وجہ سے پاکستان میں بجلی کا شدید بحران پیدا ہوا تھا۔ اس دوران پاکستان کے کئی علاقوں میں تقریبا 12 گھنٹے تک بجلی نہیں رہی تھی۔ بتا دیں کہ ان دنوں پاکستان بھی شدید معاشی بحران کا شکار ہے۔

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں