اسلام آباد: پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے سینیٹ انتخابات میں اپنی پارٹی کے ایک اہم امیدوار کی شکست کے سبب اعتماد کے ووٹ حاصل کرنے کے لئے قدم اٹھانا پڑا ہے۔ عمران خان نے آج قومی اسمبلی میں اعتماد کی ووٹنگ کروائی جس میں وہ جیت گئے۔ قریب ایک گھنٹہ جاری رہے اعتماد ووٹ کے عمل میں عمران کی حمایت میں 178 ووٹ پڑے جس کے بعد فی الحال عمران کی کرسی کا خطرہ ٹل گیا۔عمران خان پاکستان کی تاریخ میںدوسرے ایسے وزیر اعظم ہیں جو قومی اسمبلی میں اپنی مرضی سے اعتماد ووٹ کا سامنا کیا اس سے قبل 1993 میں ، نواز شریف نے رضاکارانہ طور پر اعتماد کے ووٹ کا سامنا کیا تھا۔
عمران خان کو قومی اسمبلی میں 171 ممبران اسمبلی کی حمایت چاہئے تھے کیونکہ اب ایوان میں کل 342 ممبروں میں سے 340 ممبران ہیں اور دو نشستیں خالی ہیں۔ خان کی پی ٹی آئی میں 157 ارکان پارلیمنٹ ہیں جبکہ حزب اختلاف پاکستان مسلم لیگ نواز کے 83 ارکان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے 55 ارکان پارلیمنٹ ہیں ۔عمران خان نے اعتماد کے ووٹ سے قبل جمعہ کو اتحادی جماعت کے رہنماؤں اور اتحادیوں کے ساتھ میٹنگ کی تھی ۔
اس دوران ، انہوں نے اپنے ضمیر کی آواز سننے کی اپیل کی تھی۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ کچھ ارکان پارلیمنٹ نے خود کو پیسوں کے لئے بیچ دیالیکن یہ ٹھیک نہیں ہے ، اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے ، امیدوار اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے بدھ کے روز عمران خان کی حکمران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار اور ملک کے وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو شکست دے کر اسے ایک بڑا دھچکا دیا۔ اس شکست کے بعد ، عمران خان کو اپنی پارٹی کے ممبروں پر اعتماد نہیںرہا اور انہوں نے اپوزیشن کی جانب سے عدم اعتماد کی تحریک کے مطالبے کو قبول کرلیا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں