دہلی سے دہرادون جارہی 02017 اپ شتابدی ایکسپریس ٹرین کو ہری دوار کے قریب کنسرو اسٹیشن کے قریب آگ لگ گئی۔ آگ نے کچھ ہی دیر میں خوفناک شکل اختیار کرلی۔ ٹرین کی سی 5 بوگی کی کھڑکیوں سے آگ کے بھیانک شعلوں اٹھنے لگے۔ ریلوے حکام کے مطابق یہ حادثہ رائے والا اور کینسرو ریلوے بلاکس پر دوپہر 12 بجے کے بعد پیش آیا۔ حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
ٹرین میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ریلوے کے عہدیداروں کو آنا۔فانا ہی الرٹ کردیا گیا۔ فائر بریگیڈ کو اطلاع دی گئی۔ فائر بریگیڈ کے ملازمین نے بڑی مشقت کے بعد ٹرین میں لگی آگ پر قابو پالیا۔ ریلوے کے مطابق حادثے کے بعد آگ لگنے والی بوگی کو ٹرین سے کاٹ کر الگ کر دیا گیا اور ٹرین کو آگے بھیج کر دیا گیا۔
ادھر ٹرین کے گارڈ نے اطلاع دی کہ سی 5 کوچ کے تمام مسافر محفوظ ہیں۔ آگ لگنے کے فورا بعد انہیں دوسری بوگیوں میں منتقل کردیا گیا۔ اس کوچ میں مجموعی طور پر 35 مسافر سوار تھے کسی کو نقصان پہنچانے کی کوئی خبر ابھی تک نہیں ہے۔ تمام مسافروں کو دوسری بوگیوں میں بیٹھنے کے بعد ، ٹرین کو آگے کیلئے روانہ کر دیا گیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں