بالی وڈڈیسک :قرینہ کپور خان اور ان کے شوہر سیف علی خان دونوں کو ہی گاڑیوں کا کافی شوق ہے۔ قرینہ کپور خان کے دوسری بار ماں بننے کے بعد جہاں حال ہی میں سیف کو مرسیڈیز بینچ کی ٹیسٹ ڈرائیو لیتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ وہیں اب قرینہ کو بھی ٹیسٹ ڈرائیو لیتے ہوئے اسپاٹ کیا گیا۔قرینہ کپور کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے۔ انہیں حال ہی میں لینڈ روور ڈفینڈر کی ٹیسٹ ڈرائیو لیتے دیکھا گیا۔
سیف علی خان کو جب حال ہی میں ٹیسٹ ڈرائیو لیتے دیکھا گیا تھا تو قیاس لگائے جا رہے تھے کہ دوسری بار ماں بنی قرینہ کپور خان کو یہ گاڑی تحفے میں دینے والے ہیں لیکنقرینہ کا یہ ویڈیو جب سامنے آیا تو ان کے فینس اب سوچ میں پڑ گئے ہیں۔ مشہور فوٹو گرافر وائرل بھیانی نے اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو میںقرینہ لینڈ روور ڈفینڈر کی ٹیسٹ ڈرائیو لیتی نظر آرہی ہیں۔ویڈیو میں لوگ کمینٹ کر یہ جاننا چاہ رہے ہیں کہ اب پٹودی کنبے میں کس کی پسند کی گاڑی آنے والی ہے۔ دونوں گاڑیوں کی قیمت کی بات کریں تو کی قیمت بازار میں تقریباََ 2.5کروڑ روپے ہے۔
دبارہ ماں بننے کے بعدقرینہ کپور خان کام پر لوٹ آئی ہیں۔ دیکھا جائے تو بالی وڈ اداکارہ قرینہنے اپنے دوسرے بیٹے جو جنم کے ایک ماہ سے بھی کم وقت آرام کیا۔قرینہ نے اپنے انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی تصویر شیئر کی ہے۔ اس میں قرینہسیلون میں ہیئر اسٹائل کرواتی نظر آرہی ہیں۔ اپنی تصویر شیئر کرکیقرینہ نے فینس سے پوچھا کیسی لگ رہی ہوں۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں