ہندوستان امریکہ سے خریدے گا دشمنوں پر گولے برسانے والا ڈرون، چین - پاکستان پر رہے گی نظر - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

11 مارچ، 2021

ہندوستان امریکہ سے خریدے گا دشمنوں پر گولے برسانے والا ڈرون، چین - پاکستان پر رہے گی نظر



 نئ دہلی:    اپنے ہمسایہ ممالک چین اور پاکستان  کی ہر  مذموم  حرکت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے ہندوستان اپنی طاقت میں  اضافہ کر رہا ہے۔ لڑاکا طیارہ  رافیل کے بعد اب  ہندوستان ایسے ڈرون خریدنے جارہا ہے جس کی نظر سے دشمن بچ نہیں پائیں گے ۔ ہندوستان  امریکہ سے ڈرون خریدے گا۔ یہ وہ ڈرون ہیں جن کی مدد سے امریکہ نے لادن سمیت متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے۔ اس کے ساتھ  بہت ساری جنگیں بھی جیتی ہیں۔ سن 2000 کے بعد سے  پاکستان ، شام ، افغانستان سمیت متعدد ممالک میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے  امریکہ اس ڈرون کا استعمال کرچکا  ہے۔

ہندوستہندوستان امریکہ سے جن 30 ڈرون کو خریدنے جارہا ہ  ، اس کا نام ہے  ایم کیو - 9  ریپر/ پریڈیٹر بی (MQ-9 Reaper/Predator B)  ۔ یہ ڈرون اتنی تیزی سے حملہ کرتا ہے کہ اپنے دشمن کو بچنے کا کوئی موقع نہیں دیتا ۔ ذرائع کے مطابق ، ہندوستان اگلے ماہ 3 بلین ڈالر کے معاہدے کی منظوری دے گا۔  اس ڈرون کے ہندوستان آنے پر فوج کی طاقت میں مزید اضافہ ہوگا ۔ بتادیں کہ  اس سے پہلے ہندوستان میں ڈرون کا استعمال معلومات کی نگرانی اور  سرگرمیوں کر نظر رکھنے کے لئے کی جاتی تھی ، لیکن اب ڈرون بھی دشمنوں پر حملہ کریں گے ۔ تاہم ، ان ڈرونز سے متعلق معاہدے کے بارے میں ہندوستان یا امریکہ کی طرف سے ابھی تک کوئی سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

 کیا ہے ان ڈرونز کی خاصیت 

  •  کیو 9 بی پرڈیٹر ڈرون مسلسل 48 گھنٹے تک پرواز کرسکتا ہایمے۔ ہندوستانی آرمی جنوبی   بحر ہند میں میں چینی جنگی جہازوں کی بہتر نگرانی کر سکے گی۔
  •  اپنے ساتھ 17 کلوگرام وزن  تک بھی لے   کر بھی کام کر سکتے ہیں۔
  • ڈرون کو اڑانے کے لئے دولوگو ںکی ضرورت ہوتی ہے ۔ یہ اس کو ریموٹ سے اڑاتے ہیں 
  • اس کی لمبائی 36 فٹ ایک انچ  ہوتی ہے ، پنکھ 65 فٹ 7 انچ کا ہوتا ہے۔ اونچائی 12 فٹ 6 انچ ہے۔ یہ  482 کلومیٹر فی گھنٹہ کی سب سے  زیادہ رفتار سے پرواز کرسکتا ہے۔ ایک بار پرواز میں یہ 1900 کلومیٹر تک کی نگرانی کرسکتا ہے۔
  •  ڈرون میں اگر ایک فُل  ٹینک یعنی 1800 کلو ایندھن  ڈال دیا جائے تو وہ 14 گھنٹے تک 50 ہزار فٹ کی بلندی پر مسلسل اڑ سکتا ہے ، حالانکہ یہ عام طور پر 25 ہزار فٹ کی بلندی پر اڑایا جاتا ہے۔  اس کا ہنی ویل TPE331-10 ٹربوپروپ انجن اسے 900 ہارس پاور کی طاقت دیتا ہے۔ 
  •  اس میں ہوا سے زمین پر مار کرنے والی 4AGM-114 ہیل فائر میزائل  لگائی جاسکتی ہے ۔
  •  اس میں دو GBU-12 Paveway 2   لیزر گائیڈڈ بم ، ایک  GBU-38 جوائنٹ ڈائریکٹر اٹیک میونشن  بھی تعینات  کیا جاسکتا  ہے ۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں