کوئی بچہ بغیر پڑھائی کے نہ رہے ، آن لائن کلاسیز کے لئے موبائل فون دیں گے :سونو سود - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

12 مارچ، 2021

کوئی بچہ بغیر پڑھائی کے نہ رہے ، آن لائن کلاسیز کے لئے موبائل فون دیں گے :سونو سود



 ممبئی: بالی وڈ اداکار سونو سود نے آن لائن کلاسیز کے لئے بچوں کو موبائل فون دینے کا فیصلہ لیا ہے کورونا وبائی بیماری کے دوران مسیحا بن کر آئے سونو سود کسی کی مدد کرنے کے لئے پیچھے نہیں ہٹے۔سونو ملک کا مستقبل بہتر بنانے کی غرض سے کام کررہے ہیں پہلے بچوں کو اسکالر شپ دینے کے بعد اب سونو سود نے آن لائن کلاس کے لئے بچوں کو موبائل فون دینے کا ارادہ کیا ہے۔

یہ ان بچوں کو دیئے جائیں گے جو اسمارٹ فون خریدنے کے اہل نہیں ہیں۔سونو سود کو ایک ایجوکیشن آرگنائزیشن نے ٹویٹ کرکے ان سے مدد مانگی تھی۔جس سے بچوں کی پڑھائی میں کسی طرح کی پریشانی نہ ہو۔انہوں نے ٹویٹ کیا کہ پوجا ، عافیہ روزمرہ کام کرنے والے مزدوروں کے بچے ہیں ۔یہ دونوں بچے سمارٹ فون نہ ہونے کی وجہ سے آن لائن کلاس نہیں لے پارہے ہیں۔آپ ان کی پڑھائی کے لئے فون دستیاب کرایئے۔سونو سود نے ٹویٹ کے ذریعہ کی جواب دیا کہ کوئی بھی بچہ پڑھائی کے بغیر نہیں رہے گا۔آپ سبھی کے لئے فون بھیج رہا ہوں۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں