فرانسیسی پرواز میں ہندوستانی مسافر نےکیا ہنگامہ ،حادثے کے خوف سےکرانی پڑی ہنگامی لینڈنگ - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

7 مارچ، 2021

فرانسیسی پرواز میں ہندوستانی مسافر نےکیا ہنگامہ ،حادثے کے خوف سےکرانی پڑی ہنگامی لینڈنگ

 


نئ دہلی: فرانس کے دارالحکومت پیرس سے نئی دہلی جانے والی پرواز میں اس وقت افراتفری پھیل گئی جب ایک ہندوستانی مسافر نے ہنگامہ شروع کردیا۔ مسافر اس قدر مشتعل تھا کہ پرواز کو بلغاریہ کے صوفیہ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ ہنگامی لینڈنگ کے بعد مسافر کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔معلومات کے مطابق ، پیرس سے اڑان بھرتے ہی مسافر نے ہنگامہ شروع کردیا۔

جب طیارے میں موجود لوگوں نے اسے روکنے کی کوشش کی تووہ ان سے بھی الجھ گیا ۔ حد تو تب  ہو گئی جب مسافر نے عملے کے ممبروں کے ساتھ جھگڑا شروع کیا اور پھر زور سے کاک پٹ کو پیٹنا شروع کر دیا ۔ خبر کے مطابق ،  ہندوستانی مسافر نے جہاز کے اندر خوفناک ماحول پیدا کردیا تھا ، جس  کی وجہ سے  فلائٹ کمانڈر کو بلغاریہ کے صوفیہ میں ایمرجنسی لینڈ کرنے پر مجبور  ہو نا پڑا ۔فرانس کی پرواز کی قومی تحقیقاتی ایجنسی کے لیولو انجلوو کے مطابق صوفیہ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد مسافر کو تحویل میں لیا گیا ہے۔

ہندوستانی مسافر پر پرواز کے اندر مسافروں کی زندگی کے کھلواڑ سمیت متعدد الزامات عائد کیے گئے ہیں اور اگر ان الزامات  کی تصدیق ہوجاتی ہے تو اسے دس سال جیل  قید کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔ تاہم ابھی تک یہ انکشاف نہیں ہوا ہے کہ آخر طیارے میں سوار ہونے کے بعد مسافر نے دوسرے مسافروں سے جھگڑا کیوں شروع کر دیا ۔ 







کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں