پرینکا چوپڑہ نے نیویارک میں ہندوستانی ریستوراں کھولا - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

7 مارچ، 2021

پرینکا چوپڑہ نے نیویارک میں ہندوستانی ریستوراں کھولا

 


بئی :معروف اداکارہ پرینکا چوپڑہ نے نیو یارک میں ایک ہندوستانی ریستوراں کھولا ہے پرینکا نے بیرون ملک مقیم اپنے ہندوستانی مداحوں کو ایک بڑا تحفہ دیا ہے انہوں نے نیویارک میں ایک پرتعیش ریسٹورنٹ کھولا ہے پرینکا نے ریستوراں کا نام سونا رکھا ہے۔جس میں انہوں نے ہندوستانی کھانے سے محبت کا اظہار کیا ہے پرینکا چوپڑہ نے اپنے انسٹاگرام پر اعلان کیا ہے کہ انہوں نے نیویارک میں ہندوستانی کھانے کے لئے ایک ریستوراں کھولا ہے۔

اس کے افتتاح کے لئے انہوں نے ایک چھوٹی سی پوجا بھی کروائی ہے۔پرینکا نے پوجا کرتے ہوئے کچھ تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔پرینکا چوپڑہ نے ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ، میں سونا کو آپ کے سامنے پیش کرنے پر خوش ہوں۔نیا ریستوراں جہاں میں نے ہندوستانی کھانے سے اپنی محبت ڈالی۔سونا ہندوستانی ذائقوں کی علامت ہے جس کے ساتھ میں بڑی ہوئی

باورچی خانے شیف ہری نائک چلائیں گے جو انتہائی باصلاحیت ہیں۔انہوں نے ایک بہت ہی ذائقہ سے بھرا اور جدید مینو تیار کیا ہے۔جو آپ کو میرے ملک کے کھانے کے سفر پر لے جائے گا۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں