برازیل کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا دنیا کا دوسرا ملک - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

13 مارچ، 2021

برازیل کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا دنیا کا دوسرا ملک



 برازیلیا: جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وباکورونا وائرس (کووڈ ۔19) سے متاثر ہونے کے لحاظ سے دنیا بھر میں اب برازیل امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔

برازیل کی وزارت صحت نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کووڈ 19 کے 85،663 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، جس سے اس کے متاثرین کی مجموعی تعداد 11,368,316 ہوگئی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی ، ملک میں اس وبا کی وجہ سے 2.75 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

کووڈ ۔19 سے متاثر ہونے کے معاملہ میں امریکہ پہلے نمبر پر ہے ، جہاں اب تک 2.93 کروڑسے زائد لوگ اس کی گرفت میں آچکے ہیں۔ ہندوستان 11,333,491 کیسزکے ساتھ دنیا میں تیسرے نمبر ہے۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں