چیف جسٹس ایس اے بوبڈے نےکہا- خواتین کا احترام کرتے ہیں، کبھی نہیں دیا زانیوں سے شادی کرنے کا مشورہ - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

8 مارچ، 2021

چیف جسٹس ایس اے بوبڈے نےکہا- خواتین کا احترام کرتے ہیں، کبھی نہیں دیا زانیوں سے شادی کرنے کا مشورہ



 نئی دہلی: آبروریزی کے ایک معاملے میں سپریم کورٹ کی طرف سے کئے گئے ایک تبصرہ ’اس سے شادی کرو گے‘ پر پیدا ہوئے تنازعہ پر چیف جسٹس آف انڈیا ایس اے بوبڈے نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا، عدالت اور ایک تنظیم کے طور پر ہم ہمیشہ خواتین کا احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا اور سماجی کارکنان نے اس پورے معاملے کو کیا آپ اس سے شادی کریں گے، کے تبصرہ کو غلط ضمن میں دیکھا، جس کے سبب ہی تنازعہ پیدا ہوا اور عدالت کی شبیہ کو نقصان پہنچا۔

چیف جسٹس آف انڈیا ایس اے بوبڈے نے کہا کہ اس عدالت نے خواتین کو ہمیشہ سب سے زیادہ عزت دی ہے۔ ہم نے اس سماعت میں بھی کوئی مشورہ نہیں دیا کہ تم شادی کرلو، ہم نے محض یہ پوچھا تھا کہ کیا تم شادی کروگے؟ اس معاملے میں پوری طرح سے غلط رپورٹنگ کی گئی۔ سی جے آئی نے کہا کہ ایک تنظیم اور عدالت کے طور پر ہمارا ہمیشہ ہی نسوانی حیثیت میں سب سے زیادہ احترام رہا ہے۔

عرضی گزار وکیل نے کہا کہ کچھ لوگ عدلیہ کی شبیہ کو داغدار کرتے ہیں، لہٰذا ان لوگوں سے نمٹنے کے لئے کچھ نظم بنایا جانا چاہئے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ بار کے ہاتھوں میں ہمارا وقار ہے، ہمیں اس طرح دفاع کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ سماعت کے دوران ایس جی مہتا نے کہا کہ معاملے میں لارڈ شپ کے بیان پوری طرح سے توڑ مروڑ کر کے پیش کیا گیا، جیسے کہ شادی اور معاہدہ کے لئے کوئی مشورہ دیا گیا تھا‘۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں