جالندھر : ریاستی پنجاب بی جے پی کے ترجمان مہیندر بھگت اور ڈویژنل صدر دیویندر بھاردواج نے منڈل میں توسیع کرتے ہوئے کارتک گِل کو منڈل کے یووا مورچہ کا صدر مقرر کیا ہے ۔اس موقع پر ، تمام کارکنوں نے کارتک گِل کو مبارکباد دی ۔
وہیں کا رتک گِل نے بی جے پی کے ضلع صدر سشیل شرما ، یووا مورچہ ضلع نائب صدر بلجیت پرنس ، ڈویژنل صدر دویندر بھاردواج اور پارٹی ہائی کمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں جو ذمہ داری سونپی گئی ہے ، وہ اس کو بخوبی نبھائیں گے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو بی جے پی کے ساتھ جوڑنے کے لئے کام کریں گے ۔
بتادیں کہ کارتک گل پچھلے کافی وقت سے بی جے پی سے جڑے ہوئے ہیں ، پارٹی کے اندر انکی اچھی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے انہیں یہ عہدہ دیا گیا ہے ۔ ایک اچھے سوشل ورکر بھی ہیں ۔
اس موقع پر منڈل کے صدر دویندر بھاردواج ،منڈل کے جنرل سیکرٹری گوروجوشی، کونسلر وریش منٹو ،کونسلر پربھ دیال یووا مورچہ ضلع جنرل سیکرٹری پنکج وغیرہ کارکن موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں