فواد چوھدری نے کہا ،بلدیاتی الیکشن نہ کروانا ہماری غلطی تھی جس کا ہم خمیازہ بھگت رہے ہیں - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

11 مارچ، 2021

فواد چوھدری نے کہا ،بلدیاتی الیکشن نہ کروانا ہماری غلطی تھی جس کا ہم خمیازہ بھگت رہے ہیں


 اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی  فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن نہ کروانا ہماری غلطی تھی جس کا اب ہم خمیازہ بھگت رہے ہیں۔

 انکا کہنا تھا کہ ہم کہہ رہے تھے سینیٹ الیکشن اوپن ہونا چاہیے، بات نہیں مانی گئی اور ایوان بالا کے انتخابات مذاق بن کر رہ گئے۔ اپوزیشن اور حکومت کو بیٹھ کر بات کرنی چاہیے، مکمل ایوان 99 کا ہے۔ چار یاپانچ  آزاد ارکان پر فیصلہ ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب  کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ انہیں وزیراعظم عمران خان کا اعتماد حاصل ہے۔عمران جب تک مناسب سمجھیں گے عثمان بزدار کو وزارت اعلیٰ کے منصب پر رکھیں گے۔

   


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں