اقوام متحدہ میں ہندوستان نے کہا - دہشت گردی کے خلاف جنگ میں یورپی تنظیم کا اہم کردار - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

12 مارچ، 2021

اقوام متحدہ میں ہندوستان نے کہا - دہشت گردی کے خلاف جنگ میں یورپی تنظیم کا اہم کردار



 نئی دہلی: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ہندوستان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں یورپی تنظیم کا کردار ہمیشہ اہم رہا ہے۔ اقوام متحدہ میںہندوستان  کے نائب مستقل نمائندے کے ناگراج نائیڈو نے کہا کہ سلامتی اور تعاون کے لئے تنظیم (او ایس سی ای) پہلا ایسا علاقائی ادارہ تھا جس نے 2001 میں  ہندوستان میں پارلیمنٹ پر  ہوئے حملے کی شدید مذمت کی تھی۔

بتادیں کہ یورپ میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ دہشت گردوں نے اپنی صلاحیتوں میں بے حد اضافہ کیا ہے اور ہمیں یہ یقینی بنانا ہوگا کہ دہشت گردی کے خلاف ہماری لڑائی کو کمزور نہ پڑجائے۔ ساتھ ہی نائیڈو نے او ایس سی ای کی صدارت کرنے پر سویڈن کو مبارکباد پیش کی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں