وزیر خارجہ محمد حنیف اتمار نے کہا۔ ملک کے انتخابات میں طالبان حصہ لیتے ہیں تو حکومت کوکوئی اعتراض نہیں - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

2 مارچ، 2021

وزیر خارجہ محمد حنیف اتمار نے کہا۔ ملک کے انتخابات میں طالبان حصہ لیتے ہیں تو حکومت کوکوئی اعتراض نہیں


 کابل: افغانستان کے وزیر خارجہ محمد حنیف اتمار نے کہاکہ اگر ملک کے انتخابات میں طالبان حصہ لیتے ہیں تو حکومت کوکوئی اعتراض نہیں ہے اور اس سے اس گروپ کے تئیں لوگوں کے اعتماد کا امتحان ہوگا ۔ مسٹر اتمار نے کہاکہ ہم افغانستان کے شہری کے طورپر طالبانیوں کے ان انتخابات میں حصہ لینے کے حق سے واقف ہیں اور وہ افغانستان کے لوگوں کے بارے میں سوچتے ہیں اور انہیں یہ اعتماد ہے کہ وہ افغانی شہریوں کے مفادات کے لئے لڑرہے ہیں تو آئندہ انتخابات میں انہیں حصہ لینے دیجئے۔

 

اس سے اس بات کا بھی پتہ لگ جائے گا کہ ان کی یہاں کیا صورتحال ہے۔ یہ انتخابات افغانستان کے لوگوں کے طالبان پر اعتماد کا امتحان بھی ہوگا۔خیال رہے کہ فروری کے آخر میں وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ حکومت نے طالبان کے ساتھ بات چیت کے لئے کوئی آخری تارخ کا اعلان نہیں کیا ہے اور افغانستان کے لوگوں کے تئیں ذمہ داری کے پیش نظر وہ اپنی ذمہ داری سے بچ نہیں سکتے ہیں۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں