دہلی میں کھلے گا ملک کا پہلا سینک اسکول، جانیں تعلیمی بجٹ کو لیکر نائب وزیر اعلیٰ نے کیا اعلان کیا - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

9 مارچ، 2021

دہلی میں کھلے گا ملک کا پہلا سینک اسکول، جانیں تعلیمی بجٹ کو لیکر نائب وزیر اعلیٰ نے کیا اعلان کیا

 نئی  دہلی : دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے آج 9 مارچ 2021 کو قومی دارالحکومت کا پہلا ای بجٹ پیش کیا۔ انہوں نے 2021-22 کے لئے 69000 کروڑ روپئے کا بجٹ پیش کیا۔ آپ حکومت نے ملک کی آزادی کا 75 واں سال منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے تحت بجٹ کو  دیش بھگتی ( حب الوطنی )کے موضوع کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔ اس کے لئے  وہ  12 مارچ سے 75 ہفتوں تک  پروگراموں کا انعقاد کرے گی  ۔ڈپٹی چیف نے تعلیم کے شعبے میں کئی اہم اعلانات کیے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا ہے کہ دہلی میں پہلا سینک اسکول ( فوجی اسکول)  کھولا جائے گا۔ تعلیمی بجٹ کے بارے میں کچھ اہم باتیں درج ذیل ہیں۔

  • دہلی  میں پہلا سینک اسکول  کھولا جائے گا۔ اس وقت دہلی میں کوئی سینک اسکول نہیں ہے۔ ایسے میں  دہلی میں ایک سینک اسکول بنانے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔
  • اس کے علاوہ دہلی آرمڈ فورسز پریپریٹری اکیڈمی بھی کھولی جائے گی جہاں طلبا ء کو روزانہ تعلیم کے ساتھ ساتھ این ڈی اے(نیشنل ڈیفنس اکیڈمی)کی کوچنگ بھی تیار کرائی جائے گی۔
  •  نرسری سے آٹھویں جماعت تک  کے لئے نیا نصاب متعارف کرایا جائے گا۔
  •  اساتذہ کو بین الاقوامی معیار  کے ساتھ  تربیت دینے کے لئے دہلی میں ملک  کی پہلی اساتذہ یونیورسٹی کھلے گی۔
  •  دہلی حکومت  100 اسکول  آف ایکسی لینس کھولنے کے ساتھ دنیا کا  پہلا  'ورچوئل دہلی ماڈل' اسکول قائم کرے گی  ، جو کسی بھی وقت تعلیم فراہم کرے گا۔

 دہلی کا اپنا تعلیمی بورڈ
سسودیا نے اپنی  بجٹ تقریر میں کہا کہ اسکولوں میں حب الوطنی کا پیریئڈ(  دور)  شروع ہوگا تاکہ ریاست کا ہر بچہ ملک کا عقیدت مند بن جائے۔  اس پیر یئڈ کے دوران ، بچوں کو اچھے شہری کی ڈیوٹی کو سمجھنے کا موقع ملے گا۔ وہ پڑھ لکھ کر خواتین کی عزت کریں گے ۔ آپسی اخوت  و بھائی چارہ بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ گیارہویں سے بارہویں تک  کے بچوں کے لئے انٹرپرینیورشپ پروگرام شروع کریں گے۔ وہ بزنس کے نئے نئے آئیڈیاز لیکر  آئیں گے ۔ اس انٹرپرینیورشپ نصاب کے تحت بچوں کو 2 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ دہلی  کا اب اپنا تعلیمی بورڈ ہوگا۔
 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں