مغربی بنگال میں کانگریس کے اہم الیکشن کمپینروں میں آزاد شامل نہیں - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

12 مارچ، 2021

مغربی بنگال میں کانگریس کے اہم الیکشن کمپینروں میں آزاد شامل نہیں

 

نئی دہلی: کانگریس کے مغربی بنگال انتخابات میں پارٹی کی چیئرپرسن سونیا گاندھی اور سابق وزیراعظم منموہن سنگھ سمیت 30 اہم اسٹار لیڈر انتخابی مہم چلائیں گے لیکن اس فہرست میں غلام نبی آزاد اور باغی تیور دکھانے والے دیگر لیڈروں کے نام شامل نہیں ہیں محترمہ سونیا گاندھی اور ڈاکٹر سنگھ کے ساتھ اس فہرست میں سابق صدر ​​راہل گاندھی ، سکریٹری جنرل پرینکاگاندھی  واڈرا ، راجیہ سبھا اپوزیشن لیڈر ملک ارجن کھڑگے، لوک سبھا میں پارٹی کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری، راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت، پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندر سنگھ، چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ بھوپیش بگھیل شامل ہیں۔

اسٹار کمپینروں میں سینئر لیڈر سچن پائلٹ، کمل ناتھ، سلمان خورشید، رندیپ سنگھ سرجے والا، جتن پرساد، آر پی این سنگھ، نوجوت سنگھ سدھو، محمد اظہرالدین،، عبدالمنان، پردیپ بھٹاچاریہ، دیپاداس منشی، بی کے ہری پرساد، دیپندر ہڈا، پون کھیڑا سمیت تیس لوگ شامل ہیں۔



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں