نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ آج با بائے قوم مہاتماگاندھی کے تاریخی ڈانڈی مارچ کی 91 ویں سالگرہ ہے لیکن بی جے پی حکومت انگریزوں کی طرح سلوک کرکے ستیہ گرہ کو کچل رہی ہے. مسٹر راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ "باپو کے ڈانڈی مارچ کی روایت آج ملک کے کسان قایم کررہے ہيں۔ کسان مخالف مودی حکومت انگریزوں کی حکومت کی طرح ستیہ گرہ کو کچل رہی ہے۔ ستیہ گرہ کی جیت ہوگی، تکبر نہیں جیتے گا
ادھر کسان کانگریس نے یہاں ایک بیان میں بتایاہے کہ کسان ستیہ گرہ ڈانڈی مارچ میں شامل ہونے کے لیے گجرات پہنچنے والے کسان کانگرس کے قومی نائب صدر سریندر سولنکی کو پولس نے حراست میں لیا ہے۔
اس تنظیم نے بتایا کہ مسٹر سولنکی ڈانڈی مارچ کی 91 ویں برسی کے موقع پر گجرات کانگریس کسان ستیہ گرہ ڈانڈی مارچ میں شامل ہونے کے لئے دہلی سے احمد آباد پہنچےلیکن انہیں ایئرپورٹ پر ہی نظربند کردیا گیا اور آٹھ گھنٹے کے لئے گاندھی نگر تھانے میں رکھا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں