چین کی گھٹیا حرکت ، سری لنکا کے قومی پرچم کو ڈور میٹ بناکر مارکیٹ میں کررہا فروخت - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

14 مارچ، 2021

چین کی گھٹیا حرکت ، سری لنکا کے قومی پرچم کو ڈور میٹ بناکر مارکیٹ میں کررہا فروخت



 کولمبو: دوسروں کی سرزمین پر نگاہ رکھنے والا چین اب  گھٹیا اقدام پر اتر آیا ہے۔ چین میں ، سری لنکا کے قومی پرچم کو پیر  صاف کرنے  والا ایک ڈور میٹ بنا کر مارکیٹ میں لانچ کیا گیا ہے۔ ای کامرس سائٹوں پر سری لنکا کا قومی پرچم کا ڈور میٹ بناکر  فروخت کیا جارہا ہے  جس کو لے کر  اب سری لنکا نے اس پر سخت اعتراض  کیا  ہے۔

ڈیلی مرر کی رپورٹ کے مطابق ، سری لنکا کی حکومت  کی طرف سے نے چینی وزارت خارجہ  سے یہ اعتراض کیا ہے۔

سری لنکا کی حکومت نے یہ اعتراض کر تے  ہوئے کہا کہ سری لنکا کا قومی پرچم کو  ڈور میٹ بنا کر ای کامرس سائٹس ایمیزون پر فروخت کیا جارہا ہے ، اس کاپرچار کیا جارہا ہے جو انتہائی قابل اعتراض ہے۔اس رپورٹ کے مطابق سری لنکا کے سفارتخانے کے سیکرٹری خارجہ ایڈمرل پروفیسر جیاناتھ کولمبس نے سری لنکن حکومت کے خدشات کو چین کے سامنے رکھا ہے۔ سری لنکا کی جانب سے قومی پرچم پر ڈور میٹ کی تیاری اور فروخت پر ایک اعتراض  کیا گیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں