
بیجنگ: جعل سازوں اور نوسربازوں نے کورونا وائرس جیسی موذی وباءکو بھی پیسہ کمانے کا ذریعہ بنائے رکھا اور اس وباءسے متعلقہ جعلی اشیاءفروخت کرتے رہے۔ آپ کو یہ سن کر حیرت ہو گی کہ اب کورونا وائرس کی جعلی ویکسین بنانے والی فیکٹریاں بھی پکڑی گئی ہیں جو چین اور جنوبی افریقہ میں کام کر رہی تھیں۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق گلوبل پولیس آرگنائزیشن ’انٹرپول‘ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ کے باہر ایک ویئرہاﺅس میں کورونا وائرس کی ہزاروں جعلی خوراکیں پکڑی گئیں۔ اسی طرح چین میں بھی جعلی ویکسین پکڑی گئی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں