پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ اپنے سفارتی، اقتصادی اور دفاعی تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے:قمر جاوید باجوہ - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

13 مارچ، 2021

پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ اپنے سفارتی، اقتصادی اور دفاعی تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے:قمر جاوید باجوہ


راولپنڈی :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پا کستان آسٹریلیا کے ساتھ اپنے مضبوط سفارتی، اقتصادی اور دفاعی تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ڈاکٹر جیوفری شا نے یہاں جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس دوران افغان امن عمل اور مختلف شعبوں میں تعاون سمیت خطے کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس دوران آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ اپنے مضبوط سفارتی، اقتصادی اور دفاعی تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ اس دوران دونوں نے خطے میں امن و سلامتی کی کوششوں سمیت دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران آسٹریلوی ہائی کمشنر نے خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔  

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں