سپیڈو بس پر حملہ۔ کرایہ مانگا توڈنڈوںسےشیشے توڑ دئیے - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

2 مارچ، 2021

سپیڈو بس پر حملہ۔ کرایہ مانگا توڈنڈوںسےشیشے توڑ دئیے



 لاہور:فیروز پور روڈ پر ملزم نے کرایہ مانگنے پر اپنے ساتھیوں سمیت سپیڈو بس پر حملہ کردیا، ملزمان نے ڈنڈوں کی مدد سے بس کی ونڈ سکرین اور تمام شیشے توڑ دئیے۔

تفصیلات کے مطابق ملز م نے کرایہ مانگنے پر کنڈیکٹر سے تلخ کلامی کے بعد اپنے دوستوں کو فون کرکے بلایا جنہوں نے بس کو زبردستی روکتے ہوئے اس پر ڈنڈوں سے حملہ کردیا، اس دوران ملزمان نے بس کی ونڈ سکرین اور تمام شیشے توڑ دئیے۔ حملے کے وقت بس میں موجود افراد نے خوفزدہ ہوکر دوڑ لگادی۔ اب تک ملزمان کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہ لائی جاسکی ہے۔شہریوں کے مطابق پانچ سے چھ ملزمان نے بس پر ڈنڈوں سے حملہ کیا اور بس عملے کو گالیاں نکالتے رہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں