اسلام آباد :ہائیکورٹ نے پیپلز پارٹی کے نو منتخب سینیٹر یوسف رضا گیلانی اور رکن صوبائی اسمبلی علی حیدر گیلانی کی نا اہلی سے متعلق درخوست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردیا ۔
تحریک انصاف کے رہنما علی نواز اعوان کی جانب سے دی گئی درخواست پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست کی سماعت کی ۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے علی نواز اعوان کی درخواست پر سماعت کی،عدالت نے وکیل درخواست گزار پربرہمی کا اظہار کردیا،چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ عدالت کو مطمن کریں کہ کیا یہ عدالت الیکشن ایکٹ سے تجاوز کرسکتی ہے۔ یہ عدالت الیکشن ایکٹ کے قوانین کو کیوں مد نظر رکھے۔آپ کا کیس الیکشن کمیشن کے پاس ہے پہلے وہ پلیٹ فارم استعمال کریں۔ابھی الیکشن پراسس چل رہا ہے

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں