بیجنگ: چین میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے معاملے تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور شنگھائی میں انفیکشن سے 51 افراد کی موت ہو جانے کے بعد انتظامیہ نے مزید معاملات کے ساتھ ضلع چویانگ میں 35 لاکھ سے زائد افراد کی جانچ شروع کردی ہے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق بیجنگ کی مقامی حکومت نے سوموار سے تین دن تک ضلع چویانگ میں 35 لاکھ سے زائد افراد کے کورونا ٹیسٹ کا حکم دیا ہے، اس ضلع میں انفیکشن کے کئی معاملے سامنے آئے ہیں۔
چویانگ بیماری کی روک تھام اور کنٹرول ٹیم نے اتوار کو ایک نوٹس میں کہا کہ ضلع میں رہنے اور کام کرنے والوں کا کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔ چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کی ایک رپورٹ کے مطابق، بیجنگ میں اتوار کے روز 14 نئے معاملے سامنے آئے، جن میں سے 11 ضلع چویانگ میں تھے، جو شہر کا مین حصہ ہے جہاں اعلی ٰچینی قیادت رہتی ہے۔ چینی مین لینڈ میں اتوار کو 20,190 سے زیادہ معاملے درج ہوئے، جن میں سے زیادہ تر میں انفیکشن کی کوئی علامت نہیں پائی گئی تھی۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں