دہلی کے جامعہ نگر میں 40 جھونپڑیوں میں لگی آگ، گھریلو جانور جھلسے - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

25 اپریل، 2022

دہلی کے جامعہ نگر میں 40 جھونپڑیوں میں لگی آگ، گھریلو جانور جھلسے

نئی دہلی: جامعہ نگر میں بٹلہ ہاؤس کے نزدیک لگ بھگ 40 جھونپڑیوں میں آگ لگنے سے کچھ گھریلو جانور   جل گئے۔

دہلی فائر سروس (ڈی ایف ایس)کے سربراہ اتل گرگ نے بتایا کہ انہیں جوگا بائی ایکسٹینشن کی کچی بستیوں میں آگ لگنے کی اطلاع دوپہر 03.15 بجے ملی تھی۔ آگ پر قابو پانے کے لیے 11 فائر ٹینڈر موقع پر روانہ کیے گئے تھے۔ چھوٹے کمروں میں رہنے والے  سب کو بچا لیا گیا۔ تقریبا 4.40 بجے آگ پر قابو پالیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، لیکن کچھ گھریلو جانوروں کے نقصان کی خبر ملی ہے واضح رہے کہ قومی دار الحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹے کے اندر آگ لگنے کا یہ دوسرا بڑا واقعہ ہے۔ اس سے پہلے اتوار کے روز پرتاپ نگر میٹرو اسٹیشن کے قریب سبزی منڈی میں ریلوے گودام میں آگ لگ گئی تھی۔


 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں