مالیرکوٹلہ : آج ایس ڈی ایچ مالیرکوٹلہ این ایچ ایم ہومیوپیتھی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جوائنٹ ڈائریکٹر ہومیوپیتھی ڈاکٹر صالح سنگھ کی ہدایت اور ڈاکٹر رحمن ڈسٹرکٹ ہومیوپیتھی آفیسر مالیرکوٹلہ کی رہنمائی میں عالمی یوم ہومیوپیتھی منایا گیا۔ اس دن ڈاکٹر ہتیش مہاجن ایچ ایم او نے گرودوارہ دادو ملکو جی گاؤں سرود میں ایک مفت ہومیوپیتھی کیمپ کا انعقاد کیا۔ جس میں تقریبا 60 سے 65 مریضوں کا چیک اپ کیا گیا۔
انہوں نے ضرورت مند مریضوں کو ہومیوپیتھک ادویات بھی دیں۔ کیمپ کے دوران آئے ہوئے مریضوں کو ہومیوپیتھی کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے ڈاکٹر ہتیش مہاجن نے کہا کہ ہومیوپیتھی کا نظام ڈاکٹر ہانیمن نے ایجاد کیا ہے اور ہومیوپیتھی نظام پورے انسان کا علاج کرتا ہے۔ اس مرض کا بغیر درد، بے ضرر، بغیر کسی رکاوٹ اور مستقل طریقے سے خاتمہ کیا جاتا ہے اور آج دنیا کے تقریبا 80 ممالک میں اس کا استعمال کیا جاتا ہے اور پنجاب میں بھی 1976 سے محکمہ ہومیوپیتھی کی جانب سے عوام کی خدمت کی جا رہی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں