اینٹونی بلنکن نینے شہباز شریف کو پاکستان کے نئے وزیراعظم بننے پر دی مبارکباد - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

14 اپریل، 2022

اینٹونی بلنکن نینے شہباز شریف کو پاکستان کے نئے وزیراعظم بننے پر دی مبارکباد

واشنگٹن:امریکہ نے پاکستان کے نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف کو مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ نئی حکومت کے ساتھ ان کا تعاون جاری رہے گا۔ امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے یہ اطلاع دی ہے۔

بدھ کو ایک بیان میں مسٹر بلنکن نے کہاامریکہ پاکستان کے نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف کو مبارکباد پیش کرتا ہے۔ ہم حکومت پاکستان کے ساتھ اپنے دیرینہ تعاون کو جاری رکھنے کے منتظر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور تقریبا 75 برسوں سے وسیع تر باہمی مفادات پر ایک اہم شراکت دار کے طور پر اپنے کردار کو تسلیم کرتا ہے۔

مسٹر بلنکن نے کہا کہ ایک مضبوط، خوشحال اور جمہوری پاکستان دونوں ممالک کے مفادات کے لیے ضروری ہے۔

قابل ذکر ہے کہ 9 اپریل کو پاکستان کی قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کے ووٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان کو اپوزیشن کے سامنے شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔


 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں