پیسوں کے لالچ میں دوست سے کرایا بیوی کا بلاتکار، پہلے پلائی نشہ آوردوائی - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

30 اپریل، 2022

پیسوں کے لالچ میں دوست سے کرایا بیوی کا بلاتکار، پہلے پلائی نشہ آوردوائی

کھرڑ: کہا جاتا ہے کہ شوہر بیوی کے سر کا تاج ہوتا ہے لیکن اگر شوہر بیوی سے زیادتی کرانے لگے تو اس کی حفاظت کون کرے گا؟ ایسا ہی ایک معاملہ کھرڑ میں سامنے آیا ہے جہاں شوہر نے پیسوں کے لالچ میں اپنے ہی دوست سے اپنی بیوی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

اس سلسلے میں متاثرہ نے تھانے میں شکایت درج کرائی کہ اس کا شوہر اپنے دوست ارجن سنگھ کے ساتھ اس کے گھر آیا اور شوہر نے اسے نشہ آور دوا ملا کر کولڈ ڈرنکس پلا دی جس سے وہ بے ہوش ہوگئی۔ بے ہوشی کی حالت میں اس کے شوہر نے اپنے دوست سے زیادتی کررائی اور اس کے بعد دونوں فرار ہوگئے۔

اس معاملے میں پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ وہیں معاملے کی تفتیش کرنے والے حوالدار سرجیت سنگھ نے بتایا کہ آج دونوں ملزمان کو کھرڑ کی معزز عدالت میں پیش کیا گیا جہاں جج نے انہیں ایک دن کے لیے پولیس ریمانڈ پر بھیجنے کا حکم دیا ہے۔

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں