چین: ٹیک آف کے دوران رن وے سے پھسلا طیارہ ، آگ کی لپیٹ میں آنے سے 40 سے زائد مسافر زخمی - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

12 مئی، 2022

چین: ٹیک آف کے دوران رن وے سے پھسلا طیارہ ، آگ کی لپیٹ میں آنے سے 40 سے زائد مسافر زخمی

 بیجنگ: چین کے جنوب مغربی شہر چونگ کنگ میں جمعرات کو تبت ایئرلائن کے طیارے کے رن وے سے ٹیک آف کے بعد آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 40 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ تبت ایئر لائنز نے اطلاع دی ہے کہ چونگ کنگ سے تبت خود مختار علاقے کے شہر نینگچی جانے والی پرواز میں 113 مسافر اور عملے کے نو ارکان سوار تھے۔

تمام افراد کو طیارے سے نکال لیا گیا ہے۔ سرکاری خبر رساں ادارے چائنا گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک(سی جی ٹی این) کے مطابق اس حادثے میں 40 سے زائد افراد کو معمولی چوٹیں آئیں۔ ہانگ کانگ کے ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق چائنہ سینٹرل ٹیلی ویژن (سی سی ٹی وی) کی جانب سے جاری کردہ ایک ویڈیو میں چونگ کنگ جیانگ بی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تبت ایئرلائنز کے طیارے کے سامنے سے شعلے اور سیاہ دھواں اٹھتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

لوگ افراتفری کے عالم میں پچھلے دروازے سے طیارے سے باہر نکلتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ سی سی ٹی وی نے بتایا کہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور رن وے فی الحال بند ہے۔ طیارہ تبت میں نینگچی کے لیے روانہ ہونے والا تھا کہ اس میں آگ لگ گئی۔ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ چین میں حالیہ ہفتوں میں یہ دوسرا طیارہ حادثہ ہے۔ بوئنگ 737 طیارہ 12 مارچ کو گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں سوار تمام 132 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں