گوئل نے کہا کہ صنعت اور حکومت کی مشترکہ کاوشوں سے ہندوستان 2030 تک 1000 ارب ڈالر مالیت کی اشیا اور خدمات کی برآمد کا ہدف حاصل کرسکتا ہے۔انہوں نے ہندوستانی کاروباریوں پر بھی زور دیا کہ وہ ویلیو ایڈڈ برآمدات کو فروغ دیں اور کہا کہ پردھان منتری گتی شکتی بنیادی ڈھانچے کی منصوبہ بندی کرنے اور ترسیل کی لاگت کو کم کرنے میں مدد کرے گی۔ انہوں نے دنیا بھر میں ہندوستانی سفارتی مشنوں پر زور دیا کہ وہ ہندوستانی صنعتوں کی حمایت کریں اور ہندوستانی تاجروں کی اچھی باتوں کو دوسروں کے سامنے لائیں ۔
وہ سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ناشتے کے دوران بزنس 4.0 پر بحث مباحثہ سے خطاب کر رہے تھے۔کامرس اور صنعت کی وزارت کی طرف سے جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق مسٹر گوئل نے بین الاقوامی سپلائی چین پر ضرورت سے زیادہ انحصار کو روکنے کی ضرورت پر زور دیا اور ہندوستانی صنعت کے نمائندوں سے اپیل کی کہ جہاں بھی موقع ہو مقامی طور پر خریدیں تاکہ گھریلو سپلائی چین مضبوط اور کارآمد بنے۔
مسٹر گوئل کے پاس صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم اور ٹیکسٹائل کی وزارت کی ذمہ داری بھی ہے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہندوستان نے افراط زر کو کنٹرول کرنے، شرح سود کو کنٹرول میں رکھنے اور روپے کی قدر میں کمی کو روکنے کے لیے کئی سخت اقدامات کیے ہیں تاکہ ترقی اور خوشحالی متاثر نہ ہو۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں